Saturday, October 31, 2020
Home Trending جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں...

جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق

crime, firing (1)حیدری میں کارپر فائرنگ سے جامعہ بنوریہ کے استاد اور  مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود بیگ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نارتھ ناظم آباد کی مشہور مارکیٹ حیدری کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی اے زیڈ کیو 673 پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد مولانا مسعود کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مالک حقیقی سے جاملے۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا مولانا مسعود یونیورسٹی سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کے اس واقع کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...