Sunday, November 1, 2020
Home Trending کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم کے دھرنے، سندھ اسمبلی کے...

کارکنوں کی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم کے دھرنے، سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ

mqm-protest-pakistan_9-25-2014_160749_lکراچی، گزشتہ رات اسکیم 33 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دھرنوں کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہیں جن علاقوں میں دھرنے دیئے جارہے ہیں ان میں وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے سامنے، تین تلوار، نمائش چورنگی، ناظم آباد نمبر 1، فائیواسٹار چورنگی، الکرم اسکوائر، ناگن چورنگی، گلشن چورنگی، اسٹارگیٹ اور لانڈھی شامل ہیں۔ دھرنوں میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ارکان سینیٹ اور رابطہ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ رینجرز کی کارروائی کے خلاف شہر کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ کاروباری مراکز، مارکیٹیں، بازار اور پیٹرول پمپس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ دھرنوں کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لئے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...