Saturday, October 31, 2020
Home Trending ایم کیو ایم نے فرسٹ ایئر کی داخلہ پالیسی کیخلاف سندھ اسمبلی...

ایم کیو ایم نے فرسٹ ایئر کی داخلہ پالیسی کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

mqm-flagکراچی، متحدہ قومی موومنٹ نے صوبائی محکمہ تعلیم کی فرسٹ ایئر کی داخلہ پالیسی کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی،سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گزشتہ 14 برس سے کراچی میں ایک نظام رائج تھا جس کے ذریعے فرسٹ ایئر کے طلبا کو میرٹ پر داخلے دیئے جارہے تھے ا ور اس پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں تھا لیکن اس نظام کو تبدیل کرکے ایک نئی پالیسی نافذ کی گئی جس کے تحت اب فرسٹ ایئرکےلئے داخلہ فارم آن لائن کیا گیا ہے، ایسا کرکے انہوں نے کراچی کے طلبہ کے ساتھ ظلم کیا اور ان کے مستقبل کو داو¿ پر لگادیا،ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ آن ائن داخلہ فارم تو بی اے اور ایم اے کے طلبا کےلئے نہیں دیا جاتا تو پھر میٹرک کا طالب علم کیسے اسے پر کرے گا اور کی اس پالیسی کو نافذ کرنے سے پہلے حکام نے یہ سروے کرایا تھا کہ کتنے فیصد طلبا کے گھر پر انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والوں کے فیصلے کی وجہ سے صورت حال یہ ہے کہ سیکڑوں طلبا اور ان کے والدین محکمہ تعلیم کے افسران کے دفتروں کے چکر لگارہے ہیں اور جو کلاسز 5 ستمبر کو شروع ہونا تھیں وہ اب بھی شروع نہیں ہوسکیں اور آئندہ ہفتے عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہیں،خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ محکمہ تعلیم بدعنوان افسران کا مرکز بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے لوگوں کے جعلی ڈومیسائل بنوائے جارہے ہیں اور انہیں نوکریاں دی جارہی ہیں جبکہ کراچی کا مقامی شہری اہلیت رکھنے کے باوجود بے روزگار ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے کرپٹ عناصرکو بے نقاب کریں گے، وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ وزیراعلیٰ نے مسئلہ حل نہ کیا تو پھر اسمبلی اور سیکریٹریٹ کے علاوہ شہر بھر کے کالجوں کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...