Thursday, October 22, 2020
Home Trending مہاجر کے لفظ کو گالی قرار دینے پر ایم کیو ایم سیخ...

مہاجر کے لفظ کو گالی قرار دینے پر ایم کیو ایم سیخ پا،خورشید شاہ نے معذرت کرلی

mqmکراچی، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی طرف سے مہاجر کے لفظ کو گالی قرار دینے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بیان کو تعصب کی آگ بھڑکانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر لفظ گالی ہے ، ایم کیو ایم اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں ، مہاجر کیمپوں میں رہتے ہیں ۔ ایم کیو ایم والوں کو واپس ہندوستان جانے نہیں دیں گے۔ خورشید شاہ کے بیان پر رابطہ کمیٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے تعصب کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔ خورشید شاہ اپنا بیان واپس لیں اور مہاجروں سے معافی مانگیں ۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہاجر پناہ گزیں نہیں ، بیس لاکھ افراد قربانیاں دے کر آئے۔ مہاجر 80 فیصد متروکہ سندھ کے مالک ہیں ، سندھ پر وڈیرے ۡقابض ہیں ۔ خورشید شاہ کے بیان سے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ دوبارہ میڈیا کے سامنے آئے ۔ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سندھ میں تاریخی مہاجر ہیں ، ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...