Thursday, October 22, 2020
Home Trending ایم کیوایم کا لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی کہنے پر قومی اسمبلی کے...

ایم کیوایم کا لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی کہنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

mqm-flagایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی قرار دینے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں ایم کیوایم کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا کہ مہاجر ننگے بھوکے پاکستان نہیں آئے بلکہ اپنا گھر بار چھوڑ کر آئے تھے جب کہ ہجرت سنت رسول ہے کوئی گالی نہیں اسے گالی کہنے والوں پر توہین رسالت کا قانون لاگو ہونا چاہئے اور مہاجروں کو گالی دینے پر جب تک معافی نہیں مانگی جاتی ایوان میں واپس نہیں آئیں گے۔

رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ صوبے کسی کے دادا پردادا کی جاگیر نہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نام لسانی ہیں یہاں وڈیرے آج بھی روٹی کپڑا مکان کی بات کرتے ہیں لیکن عوام کو بھوک، کفن اور قبرہی ملی جبکہ ہمیں سندھ میں حق حکمرانی ملا تو ہم نے کام کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پارٹی بنائی تو طوفان آگیا، کالے انگریزوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے یہاں پر کچھ عناصر مہاجروں کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،بھارت نے بھی آزادی کے بعد  نئے صوبے بنائے لیکن وہاں کسی نے نہیں کہا کہ یہ ہماری ماں ہے اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...