Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے مشکوک شخص ویڈیو بناتے...

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے مشکوک شخص ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار

crimeکراچی، متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان نے پارٹی مرکز نائن زیرو کے قریب مشکوک غیرملکی شخص پکڑلیا ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص افغان یا ازبک ہو سکتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ اردو نہ جاننے کے باوجود مشتبہ شخص نے اپنی رہائی کے بدلے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی پیش کش کی۔متحدہ کے رہنما نے کہا کہ پکڑا گیا مشتبہ شخص ممکنہ حملے کیلئے جگہ کا معائنہ کر رہا تھا۔پکڑے گئے مشکوک غیرملکی کے قبضے سے دو موبائل فون ، پچیس ہزار روپے، کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کی تصویراور دیگر ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔اس سے قبل 13اکتوبر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ پاڑٹی رہنماﺅں کو کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے بھتے کی پرچیاں ملی ہیں۔جس میں جلد از جلد رقم ادا نہ کرنے کی صورت میںسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...