Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

mqm-flagکراچی،         متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سول سو سائٹی ،وکلا ءتنظیموں اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی بنیادی حقوق کے مسئلے پر اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لئے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اعلیٰ عدلیہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی داد رسی کرتے ہوئے ہماری آئینی درخواست کی فوری طور پر سماعت کرے اور 2013-2014 میں لاپتہ ہونے والے کارکنان کی بازیابی کے لئے ازخود نوٹس لیا جائے۔

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن گوہر انیس کے بھائی بابرانیس نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن 1992-1996ءکے دوران ہمارے 25 کارکنان اور 2013-2014 ءکے دوران اب تک ہمارے 20 کارکنان برسر اقتدار استحصالی طبقے اور مقتدر قوتوں نے مشترکہ طور پر غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدہ کر دیا ہے لاپتہ کئے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں در بدر بھٹک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے سر براہ جسٹس ( ر ) جاوید اقبال سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کمیشن کا اجلاس کراچی میں منعقد کر کے ہمارے لاپتہ کا رکنان کی بازیابی کے لئے کارروائی کریں اور چند ماہ قبل منسوخ ہونے والے اجلاس کی اصل حقیقت معلوم کریں ۔ہم تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں وہ جبری گمشدگی کی روک تھام کے لئے قانون سازی کریں۔

انہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ملک بھر میں بھر پور احتجاجی تحریکوں کا سلسلہ شروع کریں ۔ جس کے لئے ہم اہل خانہ سمیت تمام حق پرست غیور عوام مکمل تیار ہیں لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لئے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناءکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...