Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ درست نہیں‘...

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ درست نہیں‘ عوامی سروے

survey320x180کراچی، عوام کی پسندیدہ اور شہر قائد کی سرگرمیوں‘ احوال اور واقعات سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے والی ویب سائٹ کراچی اپ ڈیٹس کے تحت شروع کیے گئے عوامی سروے کے نئے سلسلے ”آپ کی رائے“ میں پول بعنوان ”ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت“ کے نتائج کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 66 فیصد نے متحدہ قومی موومنٹ کے اس اقدام کو ”غلط وقت پر غلط فیصلہ“ قرار دیا جبکہ 24 فیصد نے متحدہ کی سندھ حکومت میں شمولیت کو پارٹی کی ”سیاسی دور اندیشی“ سے تعبیر کیا۔ 10 فیصد افراد نے ”معلوم نہیں“ کا اظہار کرکے کسی بھی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ایم کیو ایم اور سندھ حکومت میں اختلافات بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر چکے تھے اور دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کے مابین بیانات کے تیر چلائے جاتے رہے۔ میڈیا پر دونوں جماعتوں کے ایک دوسرے پر الزامات اور گرما گرم بیانات چھائے رہے اور یہی موضوع میڈیا کے لیے بھی کافی عرصہ تک ”ہاٹ ایشو“ رہا۔ تاہم اب متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے قائدین الطاف حسین اور آصف زرداری کے روابط اور پارٹی رہنماﺅں کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...