Thursday, October 29, 2020
Home کالم /فیچر ایم کیوایم کے 2 بھیدی

ایم کیوایم کے 2 بھیدی

ummat8،9سال قبل ایک تھالی ایک پیالی میں کھانے پینے والی ہم نوالہ وہم پیالہ متحدہ قومی موومنٹ کی2 نامور شخصیات آج ایک دوسرے سے دست وگریباں ہیں۔کراچی اپ ڈیٹس کے ویورز سمجھ تو گئے ہوں گے کہ ہمارا اشارہ کن شخصیات کی جانب ہے جی ہاں ایک تو ماضی میں کراچی شہر کے ناظم رہے شہر میں بہت سے ترقیاتی کام کرواکر شہرت کماچکے اور آج کل پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ بن کرسامنے آچکے ہیں۔ جبکہ دوسری شخصیت پاکستان میں سب سے زیادہ عرصہ تک گورنر کے عہدے پر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد ہیں جو ا پنی مفاہمتی پالیسی کے باعث ہر جماعت کے لیے قابل قبول رہے، چا ہے وہ پرویز مشرف ہویا آصف زردای یا پھر نواز شریف ہو،سیاست سے دور رہنے کی پالیسی کے باعث سب کی آنکھ کا تارا بنے رہے۔
mustufa-isharat-2

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 2 میں کار میں سوار 4 نامعلوم افراد اشفاق منگی کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں اشفاق منگی کا بھائی زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کے بعد مصطفیٰ کمال نے اپنی توپوں کا رخ گورنر سندھ کی جانب کردیااور عشرت العبادکو رشوت العباد قرار دے کر ان کی گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سخت مطالبہ کردیا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ گورنرآج بھی را کے ایجنٹ بانی متحدہ سے رابطے میں ہیں اور فون کرکے ان کو ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں ،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ کریمنل لوگوں کو اثررسوخ سے رہا کرواتے اور کراچی سے منی لانڈرنگ گورنر ہائوس سے ہوکر لندن پہنچتی ہے ۔سربراہ پی ایس پی نے گورنر سند ھ کے حوالے سے کہا کہ جب انہیں گورنرشپ دی گئی تو ان کا لندن میں ایک گھر تھا اور آج درجنوں گھر ہیں اور سے علاوہ پاکستان میں ان کے اپنے رشہ داروں اور اسٹاف کے نام پرگھروں کی تعداد تو معلوم ہی نہیں جوانہوں نے ان کے نام کررکھے ہیں ۔واضح رہے کہ اچھے وقتوں میں سابق سٹی ناظم گورنر سندھ کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے اوراپنے دور میںمکمل ہونے والے کسی بھی منصوبے کا افتتاح بھی عشرت العباد سے ہی کرواتے تھے ۔
mustufa-isharat
دوسری جانب چپ رہنے والے اور کم گو گورنر بھی اچانک مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزاما ت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایساشخص بکواس کیوں کررہا ہے جس کی کوئی اوقات ہی نہ ہو، مجھے یہ گوارانہیں کہ کوئی ٹھیکیدارلیول کاآدمی میرے بار ے میں بات کرے، مصطفی کمال ایجنسیوں کو بدنام کررہا ہے،ا سٹیبلشمنٹ میں اوپرسے نیچے تک مصطفی کمال کوکوئی سپورٹ نہیں کررہا، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال گورنربنناچاہتاتھا، ماضی میں مصطفی کمال کی تعریف میں کہے گئے جملے رسمی تھے،حقیقت آج بیان کی،ڈاکٹر عشرت العباد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھتہ خور، کرمنل، دہشت گرد اورگن رنر سیاسی ڈھول اٹھا کر نہیں بچے گا، کرمنل نیوکراچی کی پرچون کی دکان پر ہو یا پاپوش میں اسے پکڑاجائے گا۔ کوئی اس چکر میں نہ رہے کہ اسے سپورٹ مل رہی ہے، ڈرامے بہت دیکھ لیےاب کوئی سیاسی دھول میں نہیں چھپ سکتا، مصطفی کمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوش علاقے میں سیاسی دکان کھول کر بیٹھنے والوں کے گھر سے مجرموں کو بھی پکڑیں گے۔انہوں نے سابق گورنر حکیم سعید،متحدہ کے چیئرمین عظیم احمد طارق ،سانحہ بلدیہ فیکٹری اور سانحہ 12مئی کے مجرموں کو چوکوں چوراہوں پر لٹکانے کااعلان کردیا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ صدرمملکت کا نمائندہ اوراسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہوں، نعمت اللہ خان کے بعد مصطفیٰ کمال کی سٹی گورنمنٹ نے مایوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق سٹی ناظم نظامت میں مزید توسیع کے لیے بچوں کی طرح رونے لگتا تھا۔گورنر سندھ نے مصطفیٰ کمال کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آکر دیکھ لیں کہ کم وقت اور کم پیسوں میں شہر میں کیسا کام ہورہا ہے اور انہیں اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا علاج بھی ہوجائے گا۔مصطفیٰ کمال کا نام لیے بغیر گورنر سندھ نے ان کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک عرصے تک ترقیاتی کام رکے رہے، ترقیاتی کام میں تاخیر کی وجہ کرپشن اورنااہلی بھی ہے، سابقہ بلدیاتی دور میں ہونے والی کرپشن کو اس مثال سے دیکھا جاسکتاہے کہ 2009 میں شارع فیصل پر ایک برج 35 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا اور 2012 میں پیپلز پارٹی نے ایک ایسا ہی برج صرف 28 کروڑ روپےکی لاگت سے بنایا۔یہاں ہم آب کو یہ بھی بتادیں کہ جب یہ دونوں شخصیات اپنے قائد کے زیر اثر تھیں تو ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھنے میں اپنا بیشتر وقت ضائع کرتے رہتے تھے ۔
mangi-mustufa
کراچی اپ ڈیٹس کے ویورز کو یاد ہوگا گورنر سند ھ اپنی بیشتر تقریبات کے دوران مصطفیٰ کما ل کو انتہائی ایماندار اور شہر کی ترقی کے بہترین ناظم قرار دیا تھا۔ لیکن آج اتنے عرصے کے بعد گورنر سندھ کے بقول جماعت اسلامی کے سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے بطور ناظم انتہائی محنت کی ، نعمت اللہ کے بعد آنے والی شہری حکومت نے مایوس کیا۔ دوسری جانب انہوں نے اپنے سابق قائد بانی ایم کیوایم کے نامزد کردہ موجودہ ڈپٹی میئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ارشد وہرہ کا تعلق اچھے خاندان سے ہے اور ہم ان کی بھرپور مدد کریں گے۔ کسی زمانے میں غیر سیاسی رہنے والے گورنر سندھ اب مکمل سیاست دان بن چکے ہیں ۔
انہوں نے یہ گر تقریباََ14سال کے عرصے میں سیکھے،اس کا اندازہ ہمارے ویورز ان کے بیانات سے لگاسکتے ہیں ۔عشرت العباد کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیرآج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کراچی آپریشن میں جان ڈالی ، کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر کے 80 فیصد حالات بہتر ہو گئے ہیں جن کو سو فیصد تک بہتر کریں گے۔آخر میں گورنر نے ایم کیوایم لندن قیادت کو بھی اپنا محسن قرار دے کر واپسی کے راستے بھی محفوظ کرلیے۔اور لگے ہاتھوں انہوں نے مراد علی شاہ بھی خوش کردیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ شہر اور صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے تھری اور کے فورمنصوبوں پر دوبارہ کام شروع ہوا ہے، اس کا سہرا بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو جاتا ہے۔ ماضی کے دو دوستوں کی بیانات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سند ھ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی کا معاملہ وفاق کا ہے عشرت العباد کو کچھ لوگوں نے اپنا قرار دیا تو کچھ نے لاتعلقی کا اظہار کیا ان پر پہلے بھی بہت سے الزامات لگ چکے ہیں ۔اس حوالے سے پی پی منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018 سے پہلے نہیں ہوں گے جب کہ گورنر سندھ جلدی جانے والے نہیں وہ 2018 کے انتخابات تک اپنے عہدے پر رہیں گے۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...