کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماعامر خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی قوم سے کبھی غداری نہیں کی،کرپشن پاکستان کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ، ہمیں اس سے باہر نکلنا ہے۔ جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں کو اگر جیتنا ہے تو ان کے آگے جھکنا ہوگا،ہم تنظیم میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ہمیں اپنے حقوق اور پاکستان کی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا،ہم اس شہر میں امن چاہتے ہیں۔