Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کسی سے کوئی سیاسی اتحادزیر غورنہیں،ترجمان متحدہ پاکستان

کسی سے کوئی سیاسی اتحادزیر غورنہیں،ترجمان متحدہ پاکستان

mqm-2کراچی خواجہ اظہار الحسن اور پرویز مشرف کے مابین ہونے والی ملاقات پر قیاس آرائیوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران کراچی کی ترقی اور بلدیاتی اختیارات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کسی جماعت سے سیاسی اتحاد زیر غور نہیں ہے ، پرویز مشرف کی اپنی سیاسی جماعت ہے ۔نجی چینل کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کی پرویز مشرف سے ملاقات، فاروق ستار کا اہم پیغام پہنچایا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ اظہا ر الحسن کی مشرف سے ملاقات دوستوں کے ہمراہ کھانے پر ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے کراچی کی ترقی اور بلدیاتی اختیارات پر مشاورت کی ۔ بیان میں پرویز مشر ف کیساتھ سیاسی اتحاد بڑھانے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشرف سے ملاقات کابیان خورشید قصوری کی ذاتی خواہش ہو سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...