Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایم کیو ایم پرامن اور آزاد خیال معاشرے کی خواہاں ہے، الطاف...

ایم کیو ایم پرامن اور آزاد خیال معاشرے کی خواہاں ہے، الطاف حسین

AltafHussainلندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں سب ایک دوسرے کا احترام کریں۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ آج پاکستان کو مختلف اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ایسے میں اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں قرارداد پاکستان کی اصل روح کے مطابق ایک جمہوری و متوازن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور ملک میں بسنے والے تمام افراد کو بلا امتیاز ان کے حقوق فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پر امن و آزاد خیال معاشرے کی خواہ ہے جہاں ہر مذہب ، زبان، عقیدے، مسلک کے ماننے والے کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی ہو اور سب ایک دوسرے کا احترام کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ قرارداد پاکستان کی اصل روح کا مطالعہ کرکے پاکستان میں پر امن معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک کو دنیا میں روشن خیال و ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...