Wednesday, October 28, 2020
Home Trending عمران کی الطاف حسین کو دھمکی دینے کی مذمت کرتے ہیں ،...

عمران کی الطاف حسین کو دھمکی دینے کی مذمت کرتے ہیں ، رابطہ کمیٹی

Farooq-sattar320x180کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کو دھمکی دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کو کشمیری عوام سے زرہ برابر ہمدردی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں اور بزدلوںکی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے اور موضوع بدلنے کے بجائے کھل کر اس مسئلہ پر اپنا موقف بیان کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب اپنے جلسہ کو دیکھ کر عمران خان یہ کہتے ہیں کہ اسے دیکھ کر ایم کیوایم کا جلسہ یا د آگیا اور پھر دوسری ہی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے جلسہ میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جو بغیر نکاح ایک بچی کو جنم دینے کے باعث پاکستان کے آئین کی شقوں 62 اور 63 کے مطابق نااہل ثابت ہوجانا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود وہ اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرکے کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے اور نعوذباللہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہا ہے۔ جو شخص اپنی معصوم بچی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اسے پاکستان کے عوام کا لیڈربنانے کے پس پردہ کونسے ہاتھ کارفرما ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں کیونکہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...

شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان

کراچی:شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں کا ایک علاقہ مکین پر حملہ، جان بچانے کے لئے بھاگ کر...