Thursday, October 22, 2020
Home Trending متحدہ کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا...

متحدہ کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیے

mqm rabita committee1کراچی: الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی کام نہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے نائن زیرو پر موجود ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں، جن لوگوں نے اپنے استعفے جمع کرائے ان میں رووف صدیقی، آصف حسنین، صفیان یوسف، ساجد علی، صلاح الدین سمیت دیگر اراکین قومی و سندھ اسمبلی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر الطاف حسین ایم کیو ایم کی قیادت نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا اراکین اسمبلی ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام الطاف حسین سے مشروط ہے اگر وہ نہیں تو ہم بھی نہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں سے گالیاں سن رہا ہوں لیکن اب نہیں سن سکتا، بہت سوچ سمجھ کر پارٹی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، فاروق ستار پارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں، کارکنان اور ذمہ داران چاہیں تو انہیں یا جس کو چاہیں اپنا قائد منتخب کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...