Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شہری آتش فشاں پر بیٹھے ہیں، حکومت کراچی میں امن قائم کرائے،...

شہری آتش فشاں پر بیٹھے ہیں، حکومت کراچی میں امن قائم کرائے، متحدہ

Khalid Maqboolکراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وزریراعلی سندھ قائم علی شاہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات سے سب کو آگاہ کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ مورچہ بند ہوکر رہ رہے ہیں ان کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے، وزیراعلی بتائیں کہ اختیارات کے باوجود دہشت گردوں کو پکڑنےمیں کون سی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا گوٹھ سمجھنے کے لیے کافی ہے کہ ہم آتش فشاں پر بیٹھے ہیں جب کہ شہر قائد میں امن سے متعلق اقدامات کی ضرورت ہے۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور پاکستان میں کسی سے بھی زیادتی ہوگی تو اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...