ایم کیوایم کے رہنمااوررکن سندھ اسمبلی انتقال کرگئے

wajahat mqmکراچی ایم کیوایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت انتقال کر گئے ہیں ۔ محمد وجاہت لانڈھی کے حلقے پی ایس 94 سے سندھ اسمبلی کے رکن تھے جو گزشتہ شب انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ دارالعلوم کورنگی میں ادا کی گئی اور تدفین کورنگی نمبر ایک قبرستان میں ہو گئی ۔ محمد وجاہت طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top