متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر عمران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

mqm-2کراچی، انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر کنور عمران علی خان عرف عمران اعجاز کو30 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ہفتہ کو پولیس نے ملزم عمران علی عرف عمران اعجاز کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج کا 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم ناظم آبادگلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بھی تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ،جن میں لیاقت آباد ٹائون کے سابق ٹان ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل بھی شامل ہے،ملزم جماعت اسلامی ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس میں مفرور تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top