پیپلز پارٹی اختیارات اور وسائل پر قابض ہے، متحدہ پاکستان

mqm 2کراچی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اختیارات اور وسائل پر قابض ہے،  مردم شماری میں کراچی شہر کو آدھا گنا گیا، پی  ٹی  آئی  حکومت  کراچی  کے  لیے  مخلص  ہے،  کراچی  کے  لیے  ایم کیو ایم سے معاہدے کررہی ہے،حیدر آباد یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔

باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وفاق سے لیکر صوبے تک حکومت کی اور ملک کا بیڑہ غرق کیا، دیہی سندھ کی نوکریاں میرٹ پر دینے کے بجائے بیچ دی گئیں، پیپلز پارٹی کےرہنماؤں پر نوکریاں بیچنے کے کیس چل رہے ہیں۔انہوں  نے  کہا  کہ   کراچی کے لوگوں کوجعلی انتخابی نتائج دکھائے گئے، بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کراچی سے صاف ہوگئی، ہمارا مقابلہ کسی وقتی دشمن سے نہیں ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان بگاڑنے والوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دیہی سندھ کے نام پر شہری سندھ کا حق کھایا، سندھ حکومت واٹر بورڈ پر کنٹرول کرتی ہے مگر پانی نہیں دیتی ۔   اٹھارہویں ترمیم پر اس کی روح کےمطابق مکمل عمل کیا جائے، سندھ میں جمہوریت نہیں ہے، جعلی حکومت مسلط ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں سے تمام اختیارات چھین لیے گئے ہیں، کچرا اٹھانے سمیت تمام معاملات سندھ حکومت دیکھتی ہے، سندھ حکومت نے تمام محکمے تباہی کے دہانے پر پہنچادیئے ہیں۔  نسرین جلیل نے کہا کہ 22 اگست کے بعد ایم کیوایم ایک نئی جماعت بن کر ابھری ہے، ہمیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، ایم کیو ایم کو دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ایم کیو ایم سندھ میں سب کے لئے یکساں حقوق کا مطالبہ کرتی ہے، شہری سندھ اپنے مستقبل کے لئے ایم کیوایم پاکستان کی طرف متوجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top