متحدہ رہنما محمد حسین پارٹی سے ناراض ہوگئے

mqmکراچی، ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما اور رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے ناراض ہوگئے۔  محمد حسین تنظیمی معاملات پر بات نہ سنی جانے پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب رابطہ کمیٹی میں میری بات نہیں سنی جارہی تو رابطہ کمیٹی میں رہنے کا کیا جواز ہے۔  ذرائع کے مطابق محمد حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top