حکومتی وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات

mqmکراچی، جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تمام تحفظات دور اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات کے بعد جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تیسری بار سندھ میں حکومت ملی لیکن سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے،پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے، وفاقی حکومت پانی کا بحران ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top