Saturday, October 24, 2020
Home Trending متحدہ نے قائد کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر...

متحدہ نے قائد کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

mqmکراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے قائد کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ ایم کیوایم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی تقاریر اور تصویر پابندی عائد کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،لاہور ہائی کورٹ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق صلب کرے، اس لئے عدالت سے اپیل ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایم کیوایم کی درخواست کی پیروی عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا ایڈووکیٹ کررہے ہیں، درخواست کی سماعت جمعے کو ہوگی۔ اپیل دائر کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم اور اس کے قائد کا موقف سنے بغیرہی یک طرفہ طور پر فیصلہ دیا ہے، جس پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی ہے۔،امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 7 ستمبر کو ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی تقاریر، بیانات اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پیمرا کو حکم دیا تھاکہ پیمرا اس پابندی کو یقینی بنائے اور اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...