Thursday, October 22, 2020
Home Trending بعض کارکنوں نے جان بچانے کے لیے بھارت کا رخ کیا، ایم...

بعض کارکنوں نے جان بچانے کے لیے بھارت کا رخ کیا، ایم کیو رابطہ کمیٹی

mqm usa1کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی تلخ باتوں کو نظرانداز کرکے مہاجروں کے زخموں پر بھی مرہم رکھے۔ نجی ٹی وی اور اخبار کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے پالیسی بیان میں واضح کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے، پاکستان سے ایم کیوایم کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی جب کہ بعض کارکنوں نے محض اپنی جانیں بچانے کے لیے بھارت کا رخ بھی کیا اور 92ء کے آپریشن میں ہزاروں کارکنان اپنی جانیں بچانے کے لیے بیرون ملک بھی جانے پر مجبورہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک جانے والوں نے نہ تو ایم کیوایم کے مرکز سے اجازت لی اور نہ ہی اس عمل کو کسی طرح ایم کیوایم کی پالیسی کا حصہ قراردیاجاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ ریاست سے ناراض بلوچوں کے لئے معافی کا اعلان ایک انتہائی مستحسن اقدام ہے، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ماضی کی تلخ باتوں کو نظرانداز کرکے مہاجروں کے زخموں پر بھی مرہم رکھے۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ بھارت جانے والے افراد سے منسوب کردہ تربیت وغیرہ کے معاملات کا بھی ایم کیوایم کے مرکز یا اس کی پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہذا وطن عزیز کے مفاد میں طاقت اور جذبات کے بجائے حقائق کی روشنی میں تمام معاملات کا جائزہ لیاجائے۔ رابطہ کمٹی کا کہنا تھا کہ یہ عمل ملک وقوم کے مفاد میں ہوگا اور اس عمل کو ایم کیوایم کا مکمل تعاون حاصل ہوگا جب کہ مہاجروں کو قومی دھارے سے باہر نکالنے کا عمل نہ کیاجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...