Thursday, October 22, 2020
Home Trending بلدیاتی انتخابات: شہر میں 3 سیاسی اتحاد سامنے ہوں گے، متحدہ کا ٹاکرا سخت

بلدیاتی انتخابات: شہر میں 3 سیاسی اتحاد سامنے ہوں گے، متحدہ کا ٹاکرا سخت

mqm usa1کراچی: شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں میں رابطے شروع ہوگئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کو3 سیاسی اتحادوں کا سامناکرنا پڑے گا، یہ سیاسی اتحاد پیپلزپارٹی، اے این پی اورجے یوآئی (ف)، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی، ن لیگ اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان قائم ہوںگے۔ کراچی میں اتحادکے دوران تمام اہم سیاسی اورمذہبی جماعتوںکی کوشش ہو گی کہ ایم کیوایم کوبلدیاتی انتخابات میںشکست دی جائے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر3 بڑے سیاسی اتحاد تشکیل دیے جائیں گے، پہلا سیاسی اتحادپیپلزپاٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)، دوسراسیاسی اتحاد جماعت اسلامی اورتحریک انصاف، تیسراسیاسی اتحاد ن لیگ، جماعت اسلامی اورجے یوآئی (ف)اور دیگر جماعتوں کے درمیان ہوگا، ان جماعتوںکی کوشش ہوگی کہ یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کے عہدے زیادہ سے زیادہ حاصل کیے جائیں،کراچی میں ایم کیوایم کوشکست دے کر میئرشپ اور ضلعی چیئرمینوں کی نشستیں حاصل کی جائیں،کراچی میں میئر شپ کیلیے ایم کیوایم کے مقابلے میں تمام جماعتوں کامشترکہ اتحادبھی تشکیل پاسکتاہے، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوںکے حوالے سے ایکسپریس نے مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوںکی قیادت سے رابطے کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...