Thursday, October 29, 2020
Home Trending ایم کیوایم کے 8 گرفتار کارکن رہا، 15 بدستور زیرحراست

ایم کیوایم کے 8 گرفتار کارکن رہا، 15 بدستور زیرحراست

crime-1کراچی، ایم کیو ایم کے ایم پی اے آفس میں جنرل ورکرز اجلاس کے دوران رینجرز نے چھاپا مارا،کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو انتظامی یونٹس کا مطالبہ کرنےکی سزادیجارہی ہے۔ گذشتہ رات کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گلزار ہجری کے علاقے اسکیم 33 میں ایم کیو ایم کے اپم پی اے آفس میں تنظیمی کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران رینجرز نے چھاپا مار کر ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایم پی اے آفس پر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ واقعے کے خلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا ور اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔کئی گھنٹوں بعد رات گئے رینجرز نے حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے آٹھ کارکنوں کو رہا کر دیا۔اس موقعے پر ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی ہمارے 15 سے زائد کارکن زیرحراست ہیں اور تمام کارکنوں کی رہائی تک وزیراعلی ہاوس کے باہردھرنادیاجائےگا۔ وزیراعلی ہاوس کے باہرایم کیوایم کااحتجاجی دھرنا جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کارکنوں کے اہلخانہ بھی شریک ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں انتظامی یونٹس کامطالبہ کرنےکی سزادیجارہی ہے۔ایک منصوبہ بندی سے پاکستان بنانے والوں کو دیوار سے لگایاجارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پانی میں جال ڈال کر مچھلیوں کو پکڑا جاتا ہے اس طر ح ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...