Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

متحدہ کے مطالبے پر شکایت ازالہ کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری، استعفوں کی واپسی کا امکان

farooq sattar mqm1کراچی: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایت کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے شکایت ازالہ کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ازالہ کمیٹی کے لیے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری بھی ہوں گے۔ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق شکایت ازالہ کمیٹی آزادی سے شکایت آئین وقانون کے مطابق جائزہ لے گی اور اپنا طریقہ کار اور رولز آف بزنس خود طے کرے گی جب کہ کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے جلد سینیٹ سمیت قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفے واپس لینے کا امکان ہے۔
Open chat