Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پاکستان مہاجروں کے بزروگوں نے بنایا ان سے زیادہ کوئی محب وطن...

پاکستان مہاجروں کے بزروگوں نے بنایا ان سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا، ندیم نصرت

nadeem nusrat1کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ پاکستان کی مضبوطی اوراستحکام کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں لایاجائے ، اسی طرح سندھ میںشہری صوبہ وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کے واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی ایک تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نشست سے ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے بھی خطاب کیا ۔ نشست میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین توصیف خان، کامران حیدر اور متین یوسف سمیت واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔ ندیم نصرت نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ان کروڑ مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے جن کے بزرگوں نے پاکستان بنایااوران سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہوسکتا مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے وقت سے ہی مہاجروں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنا یا گیااور ان کا معاشی، معاشرتی، تعلیمی غرض زندگی کے ہر شعبہ میں استحصال کیا گیا ۔ان ناانصافیوںکے خاتمہ اورمحروموں کے حقوق کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم نے جنم لیا جو گزشتہ 37 برسوں سے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور استحکام پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعصب مقتدر قوتوںنے پہلے دن سے ہی ایم کیو ایم کے وجود کو تسلیم نہیں کیااور آج بھی ایم کیو ایم کو مٹانے اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کاعمل کیا جارہاہے ۔ امن و امان کے نام پر آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، غیرانسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ جاری ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کو جرائم پیشہ اور ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈہ اپنی پوری شدت سے جاری ہے ۔ تاہم بھر پور ریاستی دہشت گردی کے دوران کہیں بھی معمولی مزاحمت کا بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا نہ ہی ایم کیو ایم اور مہاجر کارکنوں پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کسی قانونی عدالت میں ثابت کئے جاسکے۔ جو مہاجروں کے پر امن اور ایم کیو ایم کے محب وطن ہونے کا بین ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...