Saturday, October 24, 2020
Home Trending پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت، متحدہ کا 2 روزہ ہڑتال کا...

پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت، متحدہ کا 2 روزہ ہڑتال کا اعلان

MQM320x180کراچی،ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عوام دو روز کے لیے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو کاروبار بند رکھنے کا بیان جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن وسیم عزیز بھٹی تھانے میں پولیس کی حراست میں تھا، ملزم کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہےکہ وسیم پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ محمد وسیم ایم کیو ایم کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں یونٹ 117 کا کارکن تھا۔ کارکن کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔

دوسری جانب واقعے کیخلاف لواحقین نے جناح ہسپتال میں شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عزیزبھٹی کو معطل کردیا عزیز بھٹی تھانے کی پولیس ملزم کو تفتیش کے لئے دوسرے تھانے منتقل کر رہی تھی کہ ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پیارے کی ہلاکت پولیس تشدد کے باعث ہوئی ہے جب کہ پولیس لاش ورثا کو دینے سے انکاری ہے۔ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہر تعینات کردیا گیا ہے، اس موقع پر لواحقین نے جناح ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے روڈ کردیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا، جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عزیزبھٹی کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...