Thursday, October 29, 2020
Home Trending متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں مہاجر صوبے کے قیام کا...

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں مہاجر صوبے کے قیام کا مطالبہ کردیا

297784-SindhAssemblyBuildingNEWصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں 2008 سے اب تک ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے فہرست طلب کی اور تقریر کے دوران کہا کہ مہاجر عوام کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے سازشیں کی جاری ہیں اورانہیں پبلک سروس کمیشن میں یکسر نظرانداز کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مہاجروں کا مسلسل استحصال جاری ہے اور اسی تناظر میں مہاجرعوام صوبے سے متعلق جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پرعملدرآمد کیا جائے۔
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کی جانب سے مہاجر صوبے کے مطالبے کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان سیخ پا ہوگئے جبکہ بعض ارکان ڈیسک پر کھڑے ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کامران اختر کے مطالبے پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے اس لئے سیاسی مقاصد کے لئے متنازع ایشوز ایوان میں نہ لائے جائیں کیوں کہ اس سے سندھ کے عوام میں شدید بے چینی پھیلی گی اور خون خرابے کا بھی خدشہ ہے جبکہ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا بھی نعرہ بلند کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...