Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی پریس کلب پر زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

تفصیلات کے مطابق سیھون شریف سے متعلقہ علاقہ بھٹ جبل کے مقام پر ای این آئی تیل و گیس کمپنی کی جانب...

مزار قائد تاریخ اہمیت مختصر ڈاکومینٹری

Mazar-e-Quaid, also known as Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum, is the final resting place of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder...

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

این اے 246 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری ابتدائی نتائج، ایم کیو ایم سرفہرست

mqm-flagکراچی،این اے دو سوچھیالیس کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنورنوید جمیل دو ہزار پانچ سو چوہتر ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم پانچ سو پینسٹھ کے ساتھ دوسرے جبکہ عمران اسماعیل تین سو انتالیس ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔این اے دو سوچھیالیس میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج سامنے آرہے ہیں، پولنگ اسٹیشنز نمبرایک سوچھیانوے ایک سو بارہ ،سینتالیس ،پچاس ، چھیاسٹھ اور سرسٹھ کے رزلٹ سامنے آ گئے ہیں۔ اب تک کے غیرحتمی نتائج ،غیرسرکاری نتیجے کےمطابق ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کو برتری حاصل ہے۔ انہوں نےڈھائی ہزار سے زائد ووٹس حاصل کیے ہیں۔جماعت اسلامی کے راشد نسیم دوسرے نمبرپرہیں اور انہوں نے پانچ سو سے زائد ووٹس حاصل کیے ہیں۔ عمران اسماعیل تین سو سے زائد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ ووٹوں کی گنتی کاعمل رینجرز کی نگرانی میں جاری ہے ۔

Open chat