Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی بڑی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار،موبائل فونز،موٹرسائیکلیں برآمد،پولیس کے مطابق ملزمان شہرمختلف علاقوں سے...

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مستقبل میں ایم کیوایم کے قائدکی گرفتاری پر مقدمہ چلانے کا حکم

mqmکراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ داخل دفتر کردیا۔بدھ کوکراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87اور 88 کی کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کے نام پر کوئی جائیداد موجود نہیں ہے، ان کے نام پرٹیلیفون نمبر بھی نہیں ہے، عدالتی حکم کے تحت الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اشتہارات دیے جاچکے ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں اور ان کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مستقبل میں اگر ایم کیو ایم کے قائد گرفتار ہوئے تو ان کے خلاف کیس دوبارہ چلایا جائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
Open chat