Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو حسنین سے بہت توقعات تھیں، حیدرعباس...

لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو حسنین سے بہت توقعات تھیں، حیدرعباس رضوی

Haider Abbas Rizviکراچی، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ متحدہ کے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں۔ ایک سازش کے تحت فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔لاپتہ کارکنوں کے اہلِ خانہ کو ایڈووکیٹ علی حسنین سے بہت توقعات تھیں۔ پروفیشنلز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔کراچی میں رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی حسنین شاہ بخاری کے قتل کی مذمت کی۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین بخاری کا قتل ایم کیو ایم کا بڑا نقصان ہے۔کراچی میں لوگوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔کالعدم تنظیمیں کھلے عام وارداتیں کررہی ہیں۔ڈاکٹرز، انجینیرز،وکلا اور پروفیسرز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کالعدم اور دہشتگرد تنظیموں کو کیفر کردار تک کون پہنچائے گا۔انہوں نے ایڈووکیٹ علی حسنین کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔حیدرعباس رضوی نے کہا کہ کمیٹیاں مسائل کا حل نہیں ہیں ۔فوری اقدامات کئے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...