Wednesday, October 21, 2020
Home Trending خداکے لیے آپریشن رکوائیں، ایم کیوایم وزیراعظم کے دورہ سے پہلے شکائتیں...

خداکے لیے آپریشن رکوائیں، ایم کیوایم وزیراعظم کے دورہ سے پہلے شکائتیں لیکر امریکا پہنچ گئی

mqmکراچی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا سے پہلے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرکے کراچی آپریشن پر شکایتوں کے انبار لگا دیئے اور کراچی میں آپریشن کو منصفانہ بنانے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بیس اکتوبر کے دورہ امریکاسے پہلے ایم کیو ایم کے لیڈر شکایات کے انبار لے کر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے امریکی محکمہ خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور کراچی کی صورتحال پر بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اور فورسز پر دباؤ ڈالے کہ وہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو ٹارگٹ نہ کرے۔ کراچی میں حالات بہت خراب ہیں‘ اگر کراچی میں آپریشن کے نام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی گرفتاریاں جاری رہیں تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ملاقات کے بعد پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ خارجہ کے حکام سے کہا اگر کراچی میں حالات خراب رہے تو پاکستان کی معیشت‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔
امریکا سے کہا ہے کہ کراچی میں منصفانہ آپریشن کو منصفانہ بنانے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔ ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے دلوں میں کس قسم کا ردعمل ہوگا۔ ہم قانون اور امن پسندلوگ ہیں لیکن بلاجواز گرفتاریاں کراچی کے امن اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...