Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ریلی پر حملہ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ایک دوسرے...

ریلی پر حملہ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ایک دوسرے پر الزامات

jamat e islami11
کراچی: لیاقت آباد میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے مابین گزشتہ رات ہونے والے جھگڑے کے بعد جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ان کی ریلی پر حملہ کیا، جبکہ ایم کیو ایم نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ان کے کیمپ پر حملہ کیا، جماعت اسلامی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز نصیر آباد سے ہوا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کررہے تھے۔ ریلی کا آغآز شاہراہ پاکستان نصیر آباد موڑ سے ہوا۔ جو کہ حلقہ این اے 246 کے مختلف علاقوں گلبرگ چورنگی، کریم آباد، حسین آباد، واٹر پمپ سے سے ہوتی ہوئی واپس نصیر آباد پر اختتام پزیر ہونا تھی۔ فیڈرل بی ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے جماعت اسلامی کی ریلی ٹریفک کے رش سے باہر نکوالنے میں مدد کی، تاہم جب ریلی الاعظم اسکوائر پہنچی تو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے ریلی پر حملہ کیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر بھی ڈنڈے مارے۔ ڈنڈوں کی زد میں آکر ڈی ایس این جی وین کا ڈرائیور مقبول بھی زخمی ہوا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این اے246 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم پر حملہ کیا گیا۔ حملہ ایم کیو ایم کے کیمپ سے کیا گیا، راشد نسیم حملے میں محفوظ رہے اور حملے میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...