Monday, October 26, 2020
Home Trending کارکن کا قتل، ایم کیو ایم کا کل یوم سوگ منانے کا...

کارکن کا قتل، ایم کیو ایم کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

mqmمتحدہ قومی موومنٹ نے مبینہ طور پر کارکن کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ستائیس جنوری کی صبح موچکو کے علاقے سے ملنے والی لاش کی شناخت سہیل احمد کے نام سے ہوگئی۔ مقتول سہیل احمد ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کا یونٹ انچارج تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکنان ایدھی سرد خانے پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف جمعرات کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم سوگ کے اعلان کے بعد بہادر آباد، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں اور پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...