Saturday, October 24, 2020
Home Trending ایم کیو ایم نےاگرحملہ کیا تووہ تاریخی ہوگا، الطاف حسین

ایم کیو ایم نےاگرحملہ کیا تووہ تاریخی ہوگا، الطاف حسین

alftaf Hussainایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہآصف زرداری کے برے وقت پر پیپلزپارٹی کی قیادت چھپ گئی صرف میں نے انکا ساتھ دیا۔ جس کا صلہ امن کمیٹی بنا کردیا گیا جبکہ اسٹبلشمنٹ اورجاگیردارمجھےپسندکریں یانہ کریں،مجھےاس سےکوئی سروکارنہیں کل حیدرآباد یونیورسٹی کےافتتاح کے بعدعلیحدہ ہوجاؤں گا۔نائن زیروپرکارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا ایم کیوایم کےکارکنان کوشہید کیا گیا لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکا، کراچی میں آپریشن کے نام پر کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔ جب میں نےکراچی میں طالبانائزیشن کی بات کی تومیری مخالفت کی گئی۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم والے حملہ نہیں کرتے. ایم کیوایم نےاگرحملہ کیا تووہ تاریخی ہوگا۔ الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا۔ قتل وغارت اور دہشتگردی سے نفرت ہے جبکہ ایسامعاشرہ چاہتا ہوں جہاں سب کو برابر کے حقوق ملیں الطاف حسین نے کہا کہ کارکنان مجھےاجازت دیں اورکوئی دوسرا لیڈر ڈھونڈیں،جس پروہاں موجود رہنمااورکارکن جذباتی ہو گئے اورالطاف الطاف کے نعرے لگاناشروع کردئیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...