Tuesday, October 27, 2020
Home Trending صولت مرزا کے بیان نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو مشکل میں...

صولت مرزا کے بیان نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو مشکل میں ڈال دیا

mqm_ppp_400کراچی، صولت مرزا کے بیان کے بعد ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی۔ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت متحدہ کو حکومت میں شامل کرنے پر تذبذب کا شکار ہے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔صولت مرزا کے اعترافی بیان نے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ صولت مرزا کے بیان کے بعد ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کی اور رائے لی کہ موجودہ حالات میں ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے کے معاملے پر مشکل میں پڑ گئی ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ٹیلیفون کیا اور سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ادھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفیٰ کی خبریں دن بھر گردش کرتی رہیں لیکن گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے تمام خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...