Saturday, October 24, 2020
Home Trending چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا، الطاف حسین

چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا، الطاف حسین

 AltafHussainایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم ایم کیوایم کا مطالبہ نہیں ،گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا، عوام کی فلاح کے لئے انتظامی یونٹ بنانا پوری دنیا کی مجبوری ہے۔ لال قلعہ گرانڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی نہیں بلکہ غریبوں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور آج شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہی ایم کیوایم زندہ ہے جبکہ تحریک کے لیے جانے دینے والے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا سنا ہے کہ حج اکبر حکمرانوں کے لیے بھاری ہوتا ہے۔ اس لیے اشارے دے رہا ہوں، کارکن انہیں نوٹ کرلیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ایم کیوایم کا نہیں اور گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا۔عوام کی فلاح کے لئے انتظامی یونٹ بنانا پوری دنیا کی مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم غریبوں، مزدوروں، مجبوروں اورمظلوموں کی پارٹی ہے جو کہ عوام کی نچلی سطح تک سیاست کرتی ہے۔انہوں سندھیوں سے سندھی زبان میں مخاطب ہو کر کہا کہ ایم کیو ایم ان کی اپنی جماعت ہے جہاں جاگیر داراور وڈیرے نہیں بلکہ غریب اورعام لوگ اختیار حاصل کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق ایم کیو ایم پنجاب کے صدر ہوں گے اور سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کی رکن بیرسٹرمحمد علی سیف اب صوبہ خیبرپختون خواہ اورفاٹا کے صدرہوں گے ۔دوسری جانب غازی صلاح الدین رابطہ کمیٹی کے معاون ہوں گے جبکہ حیدر آباد کی زونل کمیٹی میں دو سینئر ارکان سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کو شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...