Saturday, October 24, 2020
Home Trending عبدالقادربلوچ کی جانب سے مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے کروڑوں حامیوں کوجانورکہناانکی...

عبدالقادربلوچ کی جانب سے مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے کروڑوں حامیوں کوجانورکہناانکی کھلی توہین ہے، رابطہ کمیٹی

mqmکراچی، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ کی جانب سے لاہورمیں ایک تقریب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم پر بیہودہ الزامات لگانے اور مہاجروں کوجانورکہنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس بات کو ایم کیوایم کوحامی کروڑوں مہاجروں کی کھلی توہین قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان بنانے والے مہاجر عوام آج پاکستان میں بدترین مظالم کانشانہ بنائے جارہے ہیں۔ ایک جانب ان کوبدترین ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب تعصب کے نشہ میں اندھے بعض سیاستداں بھی ان کومسلسل طنزوتضحیک کانشانہ بنارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مہاجروں کو’’زندہ لاشیں ‘‘قراردیا۔ سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے مہاجروں کو’’ بھوکے ننگے ‘‘ ہونے کاطعنہ دیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماسلیم ضیاء نے کالے کلوٹے قراردیا۔کسی نے انہیں پناہ گیرکہا، کسی نے تلیراورمٹروے قراردیا اور آج ن لیگ کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مہاجروںسے اپنی شدید نفرت اور تعصب کااظہارکرتے ہوئے مہاجروںکو ’’ جانور‘‘ قراردے دیاہے۔رابطہ کمیٹی نے عبدالقادربلوچ کے اس بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ظلم وبربریت اور ناانصافی اب اپنی انتہاء کوپہنچ چکی ہے، مہاجروں کودہشت گردقراردے کران کوچن چن کر ملازمتوں سے نکالاجارہاہے، ان کے کاروباربندکرائے جارہے ہیں،جیلوں اورعقوبت خانوں کو ان سے بھراجارہاہے، ان کے قائدکے خطابات نشرکرنے اور بیانات وتصاویرتک چھاپنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے اوراب انتہااس حدتک جاچکی ہے کہ ایک وفاقی وزیرمہاجروں کوجانورقراردے رہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم نے نہ ماضی میں کوئی تھی، نہ اب ہے۔ ایم کیوایم میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے اوراسے بچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔پاکستان کواصل خطرہ عبدالقادربلوچ جیسے متعصب لوگوں سے ہے جوطاقت کے ذریعے محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ مطالبہ کیاکہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ کیا عبدالقادر بلوچ کابیان ان کی حکومت اورجماعت کی پالیسی ہے اوراگرانہوں نے حکومت کی پالیسی سے ہٹ کربیان دیاہے توان سے اسی طرح استعفیٰ طلب کیاجائے جیسے مشاہداللہ خان سے لیاگیاتھااورعبدالقادربلوچ سے کہاجائے کہ وہ مہاجروںسمیت ایم کیوایم کے تمام سپورٹرزسے غیرمشروط طورپرمعافی مانگیں۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...