Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اے ایس آئی محمد بخش کا ٹریننگ سینٹر کراچی میں تبادلہ

کشمور زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا کراچی میں پولیس...

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب، مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا سامان کی اصل مالکان کے...

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

صولت مرزا کے لگائے ہوئے الزامات یکسر جھوٹے ہیں،رابطہ کمیٹی

mqmکراچی، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مچھ جیل کے ڈیتھ سیل سے جاری کیے جانے والے صولت مرزا کے وڈیو بیان میں ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایم کیو ایم کے خلاف جاری گھناؤنے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صولت مرزا کے وڈیو بیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ اسے سزاکی معافی یامؤخرکرنے کی لالچ دے کر ایم کیوایم کے خلاف طے شدہ بیان پڑھنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ایم کیوایم کو دنیابھرمیں بدنام کیاجائے اوراسکے خلاف مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا وڈیوبیان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے اور یہ آئینی وقانونی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد صرف اسکے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس سے کسی کوملنے نہیں دیا جاتا۔۔ پھر صولت مرزا کا بیان کس طرح ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے عوام اورتمام آئینی وقانونی ماہرین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے کیونکہ آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاوڈیوبیان ٹی وی چینل پرنشر نہیں کیا گیا۔

Open chat