Monday, October 26, 2020
Home Trending متحدہ قومی موومنٹ آج سے رکنیت سازی کا آغاز کریگی

متحدہ قومی موومنٹ آج سے رکنیت سازی کا آغاز کریگی

mqmمتحدہ قومی موومنٹ آج سے ملک بھر رکنیت سازی مہم کے آغازک کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دردمنددل رکھنے والے پاکستانی عوام خصوصاًنوجوانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ آئیںایم کیوایم کاساتھ دیںاور متحدہ کا حصہ بنے اور قائدتحریک الطاف حسین کے پیغام کولیکر آگے بڑھیں۔ رکنیت سازی مہم کے آغازکااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،کنور نویدجمیل،سیدامین الحق اوررکن رابطہ کمیٹی وصوبہ پنجاب کے صدرمیاںعتیق کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم اجتماعی لحاظ سے پاکستان کی کی کامیابی کانسخہ ہے ،پاکستان کے 98فیصدپاکستانیوں سے زیادہ پاکستان سے کوئی محبت نہیںکرتا،ایم کیوایم دہشت گردی اورانتہائی پسندی کے خلاف ہے اوراس دہشت گردی کے خلاف اگرکوئی واضح آوازرہی ہے تووہ صرف الطاف حسین اورایم کیوایم کی آوازہے۔انہوںنے کہاکہ 30سالہ جدوجہد میںایم کیوایم نے متعددمرتبہ نشیب و فراز دیکھے اور اپنے ہزاروںکارکنان کوکھویاہے پاکستان میںشائدہی کوئی ایسی جماعت ہوگی جوقربانیوںکے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کامقابلہ کرسکے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ میںصرف اورصرف خلوص ،قابلیت اورقربانی اپنی جگہ بناتی رہی ہے۔پاکستان میں موروثی سیاست عروج پرہے اوروہ سیاسی جماعتیں بھی اس سے خودکومحفوظ نہ رکھ سکی جوبڑے بڑے دعویٰ کرتی رہی ہیںلیکن قائدتحریک الطا ف حسین نے اپنے خاندان کے لئے سیاست سے کوئی فائدہ نہیں لیااورعہدوں سے نہ صرف خودکو بلکہ اپنے اہل خانہ کوبھی ہمیشہ دوررکھکرایم کیوایم کوایک ایساماڈل بناکرپیش کیاجس میںنہ توموروثی سیاست ہے اورنہ ہی پیسے کاعمل دخل ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے کتنے ہی کارکنان ہونگے جوایک نہیںبلکہ کئی کئی باراسمبلیوں کے رکن بنے ہیںلیکن کبھی انہوں نے یا میںنے اسمبلی کارکن بنے کےلئے اپنی جیب سے دس روپے بھی خرچ نہیںکئے۔
انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم جہاں جہاںسے الیکشن لڑتی رہی ہے ہر کوئی جانتاہے کہ وہ وہاںعوام کے ووٹوںسے ہمیشہ جیتی رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج ہم پاکستان بھرکے عوام کے سامنے یہ بات رکھناچاہتے ہیںکہ پاکستان کی تقدیربدلنے کاواحدراستہ ایم کیوایم ہے جس میںمشکلات اورپریشانیاںضرورہیںلیکن یہ وہی راستہ جس پرچل کرقوم اپنی منزل تک پہنچے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فلاح وبقاءایک سچی اورحقیقی ،شراکت اور عملی جمہوریت میںہے اورایم کیوایم ایک ایسی ہی جمہوریت قائم کرناچاہتی ہے جس ملک کے 98فیصدعام عوام کے مسائل کوجاننے والے نبرآزمالوگ ایوانوںمیںپہنچیں،ایم کیوایم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔قائدتحریک الطاف حسین کوکبھی ملک میںانتخاب میںشرکت کی خواہش نہیں بلکہ ان کی خواہش ہے انہوںنے ایم کیوایم کی شکل میں جس ماڈل کو سندھ میںپیش کیااب پاکستان کے کونے کونے نوجوان اٹھیںاوراپنے گلی ،محلوں،گاﺅں،ڈسٹرکٹ،ضلعی اورشہراورصوبوںسے نکل کراپنی تقدیر بدلیں۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق نے مختصراًخطاب میںکہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اس لئے 14نومبر2014ءکوممبر سازی مہم کاآغازکریگی ،کراچی سے کشموراورکشمیرتک ایم کیوایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...