Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تنخواہیں واپس کرینگے

ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تنخواہیں واپس کرینگے

mqmکراچی، اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی متحدہ قومی موومنٹ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کردے گی ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بھی دفتر خالی کردیا۔ ایم کیوایم کو اسمبلیوں سے استعفے دئیے دو ماہ گزرے ، اراکین نے ایوانوں اور دفاتر کا رخ کرنا چھوڑا لیکن تنخواہوں نے ان کے بینک اکاونٹس کا راستہ نہیں بھولا۔لیکن اب ایم کیوایم نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں واپس کردی جائیں گی،ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی رکن اسمبلی مراعات استعمال نہیں کررہا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی اپنا دفتر خالی کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...