Thursday, October 22, 2020
Home Trending متحدہ کے نصف کارکن رہا، دھرنے ختم کرنے کا اعلان

متحدہ کے نصف کارکن رہا، دھرنے ختم کرنے کا اعلان

mqmsitinپاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم 33 کے عوامی رابطہ آفس پر چھاپے اورکارکنوں کی گرفتارکے خلاف الطاف حسین کی ہدایت پرپارٹی کارکنان اورعوام نے وزیراعلیٰ ہاﺅس سمیت شہر بھر میں دیئے گئے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 23 کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنے دیئے لیکن احتجاج کے بعد گزشتہ رات ہمارے 8 کارکنان رہا کردیئے گئے جبکہ اعلیٰ حکام سے بات چیت کے بعد دیگر 15 میں سے بھی نصف کو فی الفور رہا کیا جارہا ہے اور بقیہ کے لئے بھی قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں اور امید ہے کہ باقی کارکنان بھی جلدہمارےدرمیان ہوں گے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے مجرموں کی سرکوبی کے لئے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کی اور آگے بھی جاری رکھیں گے لیکن ہم کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور اور آئندہ بھی اگر کسی کارکن کو بلاجواز گرفتار یا ظلم کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...