Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایم کیوایم کارکنوں کو کالعدم تنظیمیں ٹارگٹ کر رہی ہیں،حیدرعباس

ایم کیوایم کارکنوں کو کالعدم تنظیمیں ٹارگٹ کر رہی ہیں،حیدرعباس

.Haider Abbas Rizviمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اور منتخب نمائندوں کو کالعدم تنظیموں کی جانب سےٹارگٹ کیا جارہا ہے،رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن ندیم احمدگھرکےنزدیک دودھ کی دکان پر بیٹھے تھےجنہیں 5 دہشت گردوں نے شناخت کرکے مارا،ندیم احمدعائشہ منزل پرہونےوالےبم دھماکےکےچشم دیدگواہ تھے،ندیم احمد نےانسداد دہشت گردی عدالت میں مجرموں کوشناخت بھی کیا۔حیدرعباس کا کہنا تھا کہ ندیم احمدنےسوگواران میں بیوہ،بیٹا،تین بہنیں اور والدین کوچھوڑاہے،انہیں ندیم احمدکوکالعدم تنظیم کی جانب سےسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں،وہ کچھ عرصہ قبل دوسرےشہر سے واپس آئے تھے،ندیم احمدکوقتل کرنے والےپورےکراچی اورپورےسندھ کےقاتل ہیں،ہم ان کےاہل خانہ کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں،ضرورت اس بات کی ہےکہ اس صورتحال کاسدباب کیاجائے،ندیم احمدکاخون تمام قانون نافذکرنیوالے اداروں پرقرض ہے،آج کل کوئی گواہی نہیں دیتالیکن ندیم بھائی نےبلاخوف گواہی دی۔حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ عائشہ منزل دھماکے کے گواہوں چوہدری اسلم اور منظر امام کو پہلے ہی شہید کیا جا چکا ہے، چوہدری اسلم کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم طالبانائزیشن کےخلاف بھرپورآوازاٹھارہی ہے،مذہبی جنونیت کےخلاف آوازاٹھانےپرایم کیوایم کوقیمت چکانی پڑرہی ہے،پنجاب میں بھی ہمارےذمےداروں کونشانہ بنایاگیاہے،پورے پاکستان میں مذہبی جنونی ایم کیوایم کارکنان اور رہنماؤں کوقتل کررہےہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلے کا سدباب کیاجائے،دہشت گرد ہمارے ڈاکٹرز، انجینئرز،وکیل، اساتذہ اور پروفیشنلز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شہریوں اور اہلکاروں کی مسلسل شہادت کانوٹس نہیں لیاجارہا ۔حیدرعباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں طالبان سمیت دیگرکالعدم تنظیموں کی کھیپ موجودہے،چیف آف آرمی اسٹاف سےمطالبہ کرتےہیں کہ آپریشن کادائرہ کاروسیع کیا جائے،تمام جرائم میں ملوث افرادکو گرفتار کرکےقرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ندیم احمد کے قتل میں ملوث افراد کے بارے میں ہمیں معلوم ہے، قاتلوں کی تفصیلات میڈیا پر بتا نہیں سکتے کہیں ایسا نہ ہو وہ غائب ہو جائیں، ندیم احمد کے قاتلوں کو پہچاننے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھنا ایم کیو ایم کی ذمے داری ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ندیم احمدکےقاتلوں کو سزا ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...

12 ربیع الاول، ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس

کراچی ، 12ربیع الاول کےحوالےسے رینجرزہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ،12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس...

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...