Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن بحال کردی

mqm-1کراچی، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی پارٹی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے مطلوبہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر لاء نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اب سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی نشان پر حصہ لے سکے گی۔ اس سے قبل سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں کو ہم نے پارٹی سے خارج کیا اور ایم کیو ایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قائد کو پارٹی سے خارج کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سماعت کے دوران کہا کہ سیینٹ کے الیکشن ہونے والے ہیں جس کے لئے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے جمع ہونا ہیں، کمیشن سے استدعا ہے کہ کوئی شارٹ آرڈر جاری کردیں بصورت دیگر کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکوں گا۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat