چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تنقید کے بعد ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول کی سیاست شعبدہ اور دکھاوا ہے، بلاول کس منہ سے ایم کیو ایم کو حکومت سے باہر آنے کی پیشکش کررہے ہیں،ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی غیر اعلانیہ اتحادی ہے، ترجمان ایم کیو ایم نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کو وعدہ کرکے استعفے نہ دینے کی مجبوری بتائیں، ایم کیو ایم کو دو وزارت دینے کی پیشکش کس سازش کا حصہ تھی