ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اپنی اتحادی حکومت پر برس پڑے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ایم کیو ایم مردم شماری پر ازسرنوجائزہ کے وعدے پر حکومت میں شامل ہوئی تھی، انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کیوں حکومت کا ساتھ دے ہمیں اس کا جواب چاہیئے،