Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بھارتی ٹی وی چینلزکی بندش کااقدام قابل تحسین ہے،مفتی نعیم

بھارتی ٹی وی چینلزکی بندش کااقدام قابل تحسین ہے،مفتی نعیم

Mufti Naeemکراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے بھارتی ٹی وی چینلز کی بندش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پیمرا کا اقدام اچھاہے تاہم اس پر عملدرآمد کرایاجائے ،موجودہ زمانے میں معاشرہ سازی میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، پیمرا چینل مالکان کو بامقصد تفریحی واصلاحی پروگرام پیش کرنے کا بھی پابندبنائے ، ٹی وی چینلز مالکان اشتہارات وریٹنگ کی جنگ کو اس کی حدود تک محدود رکھیں،دنیا کے عارضی فوائد کیلئے نظریات کا سودا کرنے والے سراسر گھاٹے کا سودا کررہے ہیں، بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پیمرا کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینلز کی بندش ایک اچھا اقدام ہے تاہم اس کے ساتھ ملکی ٹی وی چینلز کو بھی فحاشی ، عریانی اور مغربی کلچر کے فروغ پر پابندی عائد کی جائے ، انہوں نے کہاکہ مغربی کلچر اور عریانیت نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے آج ہمارا معاشرہ انتشار اور افراتفری کا شکار ہے اور مسلمان اپنی روایات اور اسلامی تعلیمات سے دور ہورہے ہیں ، طلبہ وطالبات تعلیم سے دور ہورہے ہیں ، اولادیں والدین کی نافرمان قتل و عصمت دری اور خودکشی کے واقعات معمول بن چکے ہیں ،ایسے حالات میں والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کیلئے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کے متعلق بھی اسلامی تعلیمات کو عام کریں ،اور بچوں کو والدین کے مقام ومرتبہ سے متعلق احکامات سے آگاہ کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ معاشرے کی درستگی میں میڈیا اہم رول ادا کرسکتاہے ، فحاشی اور عریانی اور مغربی کلچر کو فروغ دینے والے شوز ، ڈراموں پر پابندی ہونی چاہیے، انہوں نے کہاکہ اسلام اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے ، اس کی توہین کرنے اور کھلے عام فحاشی پھیلانے والوں کو مذہبی پروگراموں کی میزبانی دینا بالواسطہ مذہب کی توہین ہے، دنیا کے عارضی فوائد کیلئے نظریات کا سودا کرنے والے سراسر گھاٹے کا سودا کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...