Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مدارس کیخلاف خواجہ آصف کا بیان بوکھلاہٹ کا اظہار ہے،مفتی نعیم

مدارس کیخلاف خواجہ آصف کا بیان بوکھلاہٹ کا اظہار ہے،مفتی نعیم

muftinaeem-islambadکراچی وفا ق المدارس مجلس عاملہ کے رکن جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے خواجہ آصف کے مدار س کے حوالے سے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، حیلے بہانوں سے مدارس کو ہدف تنقید نہ بنایاجائے، حکمران جماعت کے عہدیدار اپنی بوکھلاہٹ کو چھپانے کیلئے مدارس پر تنقید کررہے ہیں، مدارس قال اللہ قال الرسول کی درسگائیں ہیں کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے ،خواجہ آصف اپنے بیان پر معافی مانگیں ۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سیاسی غصہ مدارس پر اتار رہی ہے خواجہ آصف کا بیان اسی کا اظہارہے ، ایک طرف پنجاب میں مدارس اور علماء کوتنگ کیاجارہاہے تو دوسری جانب مدارس کو سیاست میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ، مدارس کسی حکومت کی فنڈنگ محتاج نہیں اللہ کی مدد سے چلتے ہیں ، وزیر دفاع صاحب کو یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ وہ قوم کے وزیر دفاع ہیں مسلم لیگ کے نہیں ، حکومتی اشِخاص اپنی کوتائیوں کو چھپانے کیلئے مدارس پر تنقید نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...