مدارس دینی فلاحی ادارے مفت تعلیم عام کررہے ہیں، مفتی نعیم

mufti naeemکراچی وفا ق المدارس مجلس عاملہ کے رکن وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ کنونشنز کا مقصدمدارس کے پیغام کو موثر انداز میں عام کرنا ہے ، ملک میں مفت تعلیم کے فروغ میں کردار اداکرنے والے مدارس کومسلسل حکومتیں نظرانداز کرتی رہی ہیں ، موجودہ حکومت بھی اپنے کیے کسی بھی وعدے پر عمل کرتی دیکھائی نہیں دے رہی۔جمعے کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کی جانب کراچی میں مرکزی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس کے کنونشن ملک بھر میں ہوئے ہیں جن کے اثرات مثبت مرتب ہورہے ہیں اور وحدت کی فضاء کو فروغ مل رہاہے کنونشنز کا انعقاد وفاق المدارس کا مستحسن اقدام ہے ، انہوں نے کہاکہ مدارس ملک میں حقیقی معنوں میں تعلیم کے فروغ پر اہم کردار اداکررہے ہیں، مہنگائی اور بیر وزگاری کے دور میں 20لاکھ سے زائد طلبہ کومدارس ہر طرح کی سہولیات مفت مہیا کرکے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں مدارس کیخلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں الحمد اللہ ہر سازش کا جواب اہل مدارس نے اپنی کارکردگی سے دیا ہے اور آیندہ بھی دیتے رہیں گے ، انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سے پہلے ملاقاتوں میں مدارس کے حوالے سے وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا، نہ اسکولوں کا نصاب ایک ہوا اور نہ ہی اتحاد تنظیمات مدارس کی جانب سے رکھے گئے مطالبات پر کوئی پیش رفت ہوئی ،انہوں نے وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کاپورے ملک میں کامیاب مدارس دینیہ کنونشنز کا انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ کنونشنز وحدت کے فروغ کے ساتھ اہل مدارس کے پیغام کو عام کرنے میں معاون ثابت ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top