ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کو روکا جائے،مفتی عبداللطیف

abdul latifکراچی جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی پہچان اسلام ہے، مغرب کی تقلید کرنے والے ملک کی نظریاتی اساس منہدم کرنا چاہتے ہیں۔ غیر اخلاقی عادات سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ معاشرے کا ہر فرد بالخصوص میڈیا ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کے انسداد کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بے حیائی کے سارے افعال دین اسلام کے منافی ہیں۔ اسلامی ثقافت، معاشرت اور اسلامی روایات کا نعم البدل کہیں بھی نہیں ہے۔ مغربی معاشرہ اخلاقی اعتبار سے اپنا وقار کھوچکا ہے، یہی وجہ کہ وہاں قبول اسلام کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ مفتی عبداللطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کسی بھی ملک کے لیے اہم سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر نئی نسل کی رہنمائی نہ کی جائے تو غیر اخلاقی حرکات معاشرے کے زوال کا سبب بنیں گی۔ ایسی تمام کوششوں کو روکنا ہوگا جو قوم کے لیے تباہی کا باعث بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top